وزیر اعلی این چند ر بابو نائیڈوضلع کرنول میں اردو یونیورسٹی کے قیام کا
اعلان کرتے ہوئے اردو یونیورسٹی کو ڈاکٹر عبدالحق کے نام منسوب کرنے پر
عثمانیہ کالج کے کرسپونڈیٹ محترمہ عذرا صاحبہ اور پرسیڈنٹ عثمانیہ گروپ آف
انسٹی ٹیوشن ڈاکٹر جاوید رشید نے نائب وزیر اعلی کے ای کرشانا مورتی سے ان
کے کیمپ آفس میں ملکر ان کا شکر یہ ادا کیا ۔ اس موقع پر
عذراجاوید نے
بتایا کہ ریاستی حکومت نے حق صاحب کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے نام
سے یونیورسٹی منسوب کرنے کا فیصلہ لیا ہے اس فیصلہ سے پورے علاقے میں اور
حق صاحب کے افراد خاندان میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ۔عذرا جاوید صاحبہ
وزیراعلی چند ر بابو نائیڈو کا شکر یہ ادا کیا ۔ اس موقعہ پر عثمانیہ گروف
آف انسٹی ٹیوشن کے پرنسپل سالارمحمد کے علاوہ محمد سمیع وغیر ہ شریک رہے ۔